جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی، سمری تیار کر لی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی، سمری تیار کر لی گئی
جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی، سمری تیار کر لی گئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی سمری تیار کر لی گئی، وزارتِ قانون کے مطابق جسٹس گلزار احمد آئندہ ماہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ قانون نے ملک کی سب سے بڑی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس عمر عطاء بندیال کی تعیناتی کی سمری تیار کی جو منظوری کیلئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تعلیمی اداروں میں منشیات کے سدِ باب کیلئے کوشاں ہیں۔ڈی جی رینجرز

آئینِ پاکستان کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی چیف جسٹس کے طور پر جسٹس عمر عطا بندیال کی تعیناتی کی منظوری دینگے۔ وزارتِ قانون و انصاف صدرِ مملکت سے منظوری کے بعد تعیناتی عمل میں لائے گی۔

وفاقی وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی عہدے سے سبکدوشی کے بعد 2 فروری کے روز جسٹس عمر عطا بندیال ملک کے سب سے بڑے جج کے طورپر اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے جس کے اختیارات ملک کے کسی بھی جج کے مقابلے میں زیادہ ہوتے ہیں۔ 

Related Posts