معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال دیں, ڈراموں میں اہم کردار نبھانے والی فنکارہ نے تقریب کے دوران گلابی اور گولڈن رنگ کا لباس پہنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی چند تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی تھیں جن میں اداکارہ کو گلابی اور گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک ویڈیو میں اداکارہ جویریہ عباسی کو چنبیلی اور گلاب کے پھولوں پر مشتمل گجرے پہنائے گئے جبکہ ایک اور ویڈیو میں جویریہ عباسی کا نکاح پڑھایا جارہا ہے۔ تمام تر تصاویر میں اداکارہ جویریہ عباسی کو خوش دیکھ کر مداحوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
دلچسپ طور پر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر کی تصاویر یا ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کی۔ اپنی ویڈیوز اور تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ جورییہ عباسی نے مداحوں کو محبت اور خوشی پر مبنی پیغام دیا۔ اس موقعے پر ساتھی اداکاروں نے بھی انہیں مبارکباد دی۔
اداکارہ جویریہ عباسی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے پر ان کو مبارکباد دینے والے ساتھی فنکاروں میں سیمی راحیل، انوشے عباسی، زینب شبیر، تارا محمود اور دیگر شامل ہیں۔ شوبز شخصیات کے ساتھ ساتھ مداحوں نے بھی جویریہ عباسی کو شادی کیلئے مبارکباد دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








