کے الیکٹرک نے تین سال بعد بل کی شکل تبدیل کردی، نئے بل کی خصوصیات جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے اب صارفین کو فراہم کیے جانے والے نئے بل کی شکل متعارف کرا دی ہے۔

 کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) نے گزشتہ دنوں بجلی کے بل میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔ اب اس بل کی نئی شکل کی رونمائی بھی کرا دی گئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ادارے نے بجلی کے بل کی نئی شکل متعارف کرا دی ہے۔ بل میں کوئی ٹیرف یا سلیب تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیا بل کے الیکٹرک کے ماحول دوست عزم کی ایک اور عملی کاوش ہے۔ نیا لے آؤٹ صارف دوست ہے۔ جس میں حسابات اور معلومات کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ صارفین کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر نئے لے آؤٹ کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کے الیکٹرک نے تین سال قبل 2022 میں بجلی کے بل میں تبدیلی کی تھی اور بل کے حجم کم کرتے ہوئے چھوٹے سائز کا ہرے رنگ کا بل متعارف کرایا تھا۔

اس وقت کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بجلی کے بل کے سائز میں تبدیلی کا مؤثر اقدام لگ بھگ 92 ٹن کاغذ پر مبنی کچرے کو کراچی کی لینڈ فلز سائٹ میں جانے بچانے کے ساتھ ساتھ 4200 سے زائد درختوں کو محفوظ بنائے گا اور سالانہ بنیادوں پر 265 ملین لیٹر پانی کی بچت کو بھی یقینی بنائے گا۔

Related Posts