سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔
بذریعہ ویڈیولنک پریس کانفرنس میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا اور دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا، ہمارا ایک ہی عزم ہے دلی بنےگا خالصتان۔
انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اور دلی خالصتان میں شامل ہے، سکھوں کو آزادی کی تحریک کےساتھ ہوناچاہیے۔
گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھاکہ بھارت نے پاکستان پرحملہ کر کے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، پاکستانی فوج کےساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وائٹ ہاؤس کا مہمان بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہے، کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کو تمام ناخوشگوار واقعات کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل سکھوں پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








