کراچی والوں کے لیے بری خبر، کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 روپے 34 پیسے اضافے کی درخواست دے دی۔
بدترین لوڈ شیڈنگ برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگی بجلی کا بھی بوجھ اٹھانا ہوگا۔ کیونکہ صارفین کے لیے کے الیکٹرک نے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔
کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھیجی ہے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت 4 جولائی کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے بجلی کی قیمت میں 11.34 روپے اضافے کے بعد کراچی والوں پر 22 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔