کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر و معروف اداکار ہمایوں سعید کو شاہ رخ خان اور سلمان خان پر متنازع تبصرے کرنے پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار اِن دنوں اپنی فلم لندن نہیں جاؤنگا کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس کے سلسلے میں وہ اکثراوقات تقریبات میں بھی شرکت کرتے نظر آتے ہیں۔
فلم لندن نہیں جاؤنگا کی تشہیر کے دوران اداکار نے کہا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلمیں اس لئے مشہور ہوتی ہیں کیونکہ وہ بڑے اداکار ہیں جبکہ پاکستانی فلمیں اُن کی فلموں سے زیادہ کاروبار کرتی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب بھی کوئی پاکستانی فلم ریلیز ہوتی ہے تو وہ اُس دوران کسی بھی بین الاقوامی فلم سے زیادہ کاروبار کرتی ہے۔
جھانوی کپور اور اننیا پانڈے کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ہمایوں سعید کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فلمیں پی کے اور سنجو بھی پاکستانی فلموں کو عبور نہیں کر سکیں۔
معلوم رہے کہ اُن کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اداکار کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے، اُن میں سے اکثریت کا خیال ہے کہ وہ اپنی فلم کی تشہیر کے لیے قدرے غیر معقول ہوگئے ہیں۔


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں










