کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے پرائیویٹ آرٹس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تینوں اعلیٰ پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق مجموعی کامیابی کا تناسب 45.39 فیصد رہا۔
انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن کرن بنت عبدالرحمٰن نے 876 نمبر لے کر حاصل کی، دوسری پوزیشن اریبہ بنت عبدالرشید نے 872 نمبر کے ساتھ حاصل کی، جبکہ تیسری پوزیشن الفیہ شاہد بنت محمد شاہد کے حصے میں آئی جنہوں نے 864 نمبر لیے۔
کنٹرولر امتحانات زرینہ رشید کے مطابق امتحانات میں کل 2,615 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 1,187 امیدوار کامیاب قرار پائے اور یوں کامیابی کا تناسب 45.39 فیصد رہا۔
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ اور اینڈرائیڈ ایپ پر دستیاب ہیں۔ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ایک تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








