کراچی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ آرٹس گروپ کے نتائج، رزلٹ آن لائن کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi Board announces Intermediate Arts Group results
FILE PHOTO

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے پرائیویٹ آرٹس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں تمام نمایاں پوزیشنز طالبات نے اپنے نام کرلیں، امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 45اعشاریہ 39 فیصد رہا۔

کنٹرولر امتحانات زریں راشد کے مطابق اس سال کل 2 ہزار 615 امیدواروں نے امتحان دیا، جن میں سے 1 ہزار 187 امیدوار کامیاب ہوئے۔

پوزیشن ہولڈرز میں پہلی پوزیشن کرن بنت عبدالرّحمن نے 876 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔ دوسری پوزیشن اریبہ بنت عبدالرشید کے حصے میں آئی جنہوں نے 872 نمبر لیے جبکہ تیسری پوزیشن الفیہ شاہد بنت محمد شاہد نے 864 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔

بورڈ حکام کے مطابق کامیاب طلبہ کے لیے بورڈ کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی جانب سے خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو انعامات اور سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے۔

چیئرمین نے تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید برآں بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ اور اینڈرائیڈ ایپ پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

Related Posts