کراچی پولیس کا کارنامہ! ڈیفنس میں خاتون کو سڑک پر لٹاکر تشدد، وائرل ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

SSP Karachi South suspends cop for assaulting woman after Dialogue Pakistan report
ONLINE

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں صبا ایونیو 26اسٹریٹ پر خاتون سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ساؤتھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار پولیس اہلکار کو معطل کردیا اور معاملے کی شفاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نعیم کو خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔

 

اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ نے واضح کیا کہ پولیس فورس میں ڈسپلن اور شہریوں کے ساتھ احترام پر مبنی رویہ سب سے پہلی ترجیح ہے، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب ایک خاتون مبینہ طور پر نشے کی حالت میں سڑک پر ہنگامہ آرائی کر رہی تھی، چیخ و پکار کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ درخشاں کی پیٹرولنگ وین موقع پر پہنچی تاکہ خاتون کو سڑک سے ہٹایا جا سکے۔

اسی دوران خاتون اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا ہے کہ مکمل انکوائری کے بعد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے تاکہ کسی معصوم کے ساتھ زیادتی نہ ہو اور قصوروار کو قرارِ واقعی سزا دی جا سکے۔

Related Posts