کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر 18 لڑکیوں سے زیادتی کرنے والے سیریل ریپسٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن ماجدہ پروین کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر پھنساتا تھا، مرکزی ملزم کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم عامر علی ساتھیوں سمیت 17 سے 18 لڑکیوں سے زیادتی کا اعتراف کرچکا ہے، ملزم شاطر اور عادی مجرم ہے جبکہ اس کے ساتھیوں میں زین، نعمان، سعید شامل ہیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ مرکزی ملزم عامر علی ڈکیتی اور زیادتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، عدالت میں شناخت پریڈ کے دوران متاثرہ لڑکی نے ملزم عامر علی کو شناخت کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








