کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے قوم سے امید چھین لی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود زوال کا شکار ہے۔
آج پاکستان میں ہر جانب مایوسی کا دور دورہ ہے، بالخصوص بالخصوص پاکستان کا معاشی انجن کراچی پورے ملک کے حصے کا ٹیکس ادا کر کے بھی انتہائی پستی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو صرف تعصب کی بنیاد پر دنیا کا بدترین شہر بنا دیا گیا جہاں سردی میں گیس نہیں، گرمی میں بجلی نہیں، ہسپتال میں دوا و علاج نہیں۔
سرکاری اسکول میں تعلیم نہیں، سیوریج کا پانی گھر کے باہر جمع ہے اور پینے کا پانی گھروں میں آتا نہیں۔قوم سے وعدہ ہے کہ ہم ٹھیک کردیں گے کیونکہ صرف پی ایس پی کے پاس ہی وہ کردار، تجربہ اور صلاحیت ہے جو پاکستان کو ٹھیک کردے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرک کورنگی میں کارکنان کے جنرل ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی و اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔
سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے وجود سے کراچی میں لسانی قتل عام بند ہوا۔ ظلم کے آگے خاموش رہنا بھی ظالم کا ساتھ دینے کے برابر ہے۔
ہم ظالموں کی مذمت کرتے ہیں اور تعصب کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، عوام کو بھی ہمارا ساتھ دینا ہوگا، ہم نے شہر کو ظالموں کی غلامی سے آزاد کر دیا ہے۔
ہم مہاجروں کے حقوق دیگر قومیتوں سے لڑ کر، انھیں دشمن بنا کر حاصل نہیں کریں گے بلکہ ملک کی تمام اکائیوں کو جوڑ کر سب کے بہتر مستقبل حاصل کریں گے۔
پی ایس پی پانی، بجلی اور گیس فراہم کرے گی تو سب کے گھروں، کارخانوں اور زراعت کے لیے فراہم کرئے گی، کچرا اٹھائے گی تو سب کے گھروں کے آگے سے اٹھے گا۔
مزید پڑھیں: گیس بحران سمیت تمام مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے، بلاول بھٹو
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








