کوئٹہ:کوئٹہ میں ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی گئی، مستونگ کے ولی خان بائی پاس پر افسوسناک واقع پیش آیا جب مسلح افرادکی فائرنگ سے پی پی رہنما میر محمدخان ابابکی سمیت 5افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ کے ولی خان بائی پاس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و قبائلی شخصیت میر محمدخان ابابکی سمیت 5افرادجاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اورزخمی ہونے والے افراد کو غوث بخش میموریل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ میں قبائلی رہنما سردار زادہ میر محمد خان ابابکی اورانکے ساتھیوں کے قتل پردکھ وافسوس اظہارکیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونے ہدایت کی کہ پولیس اور انتظامیہ دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کے پس پردہ محرکات کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی اور کہا کہ قبائلی تنازعات بھی امن کے قیام میں ایک بڑی رکاؤٹ ہیں، دیرپا امن کیلئے قبائلی تنازعات اور تصفییہ طلب مسائل کو صوبے کی دیرینہ روایات کے مطابق حل کیاجائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میر محمد خان ابابکی اور ان کے ساتھیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور تحقیقات کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پولیٹکل ایکٹوسٹ کا غیرمحفوظ ہونا انتہائی تشویش ناک ہے۔
مزید پڑھیں: شادی سے انکار پر لڑکے نے اپنی نو عمر کزن کو قتل کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








