کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک نے 28 اپریل 2026 بروز منگل کے لیے مرمتی کاموں کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مختلف فیڈرز پر صبح سے شام تک مرحلہ وار بجلی بند رہے گی۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک معطل رہے گی جبکہ بعض مقامات پر یہ دورانیہ مختلف ہوگا۔

جن علاقوں میں بجلی کی بندش متوقع ہے ان میں عبداللہ شاہ غازی گوٹھ، ابو ذر بیکری آر ایم یو، البُرج، الحمرا، الوطن، امبر گارمنٹس، انامتا سوسائٹی، اصغر علی شاہ، بہادر یار جنگ آر ایم یو، بی ایف سی سینٹر، بلیسنگ پلازہ، کوسٹل اسٹریٹ، ڈیفنس-07، دہلی مرکنٹائل سی ایچ ایس، ایجوکیشن سینٹر، فضل شفیق، فراری، فرینڈز ہائٹ، گرین پارک سٹی، ہائی رائز اپارٹمنٹس، ایچ-2 کریٹ، ہنید سٹی، ابراہیم نفیس آر ایم یو (سابق باغِ ملیر) اور انڈس سیل شامل ہیں۔
اسی طرح کے ڈی اے ایمپلائی سوسائٹی، کے ڈی اے پمپ بلدیہ، کے ایچ-ای بابر کیوسک-11، لانڈھی بی، میگاٹرون، میاں سنز، مل راک، ناز آئس، نومان ہیون، نور ہاؤسنگ، پولیس سوسائٹی، رؤف آئل، رسالہ پولیس، ایس ڈی ہاؤسز، صابری چوک آر ایم یو، سیفی فاؤنڈیشن، سہَر پیلس، شکیل کارپوریشن (اولڈ موسیٰ کالونی)، شما سینٹر، شمس الدین، سر سید سی ایچ ایس، یونیورسل ہائٹس، زرین کالونی (سابق پاک انڈ گیسز-2) اور چڑیا گھر کے علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔
چند فیڈرز پر بجلی کی بندش کے اوقات مختلف ہوں گے جیسے صابری چوک آر ایم یو میں صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک، شمس الدین میں صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک، جبکہ سر سید سی ایچ ایس میں صبح 9 بجے سے شام 5:30 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق یہ بندش ضروری مرمتی کاموں کے باعث کی جا رہی ہے تاکہ نظام کی بہتری اور بجلی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








