ایچ بی ایل، پی ایس ایل 9 کے دوران کراچی کنگز کے 20 میں سے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوکر بیمار ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹر حیدر اظہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران ہمارے گزشتہ 2 روز کافی مشکل رہے ہیں۔
گفتگو کے دوران ٹیم ڈائریکٹر، کراچی کنگز نے کہا کہ کل کے میچ میں بھی ہم ایک جیتنے والی ٹیم ہی کھلانے کے خواہش مند تھے لیکن کل بھی ہمیں کچھ زبردستی کی تبدیلیاں کرنی پڑیں۔
ٹیم ڈائریکٹر، کراچی کنگز حیدر اظہر نے کہا کہ کراچی کیلئے کھیلنے والے لڑکوں کی طبیعت ایسی نہیں تھی کہ وہ پی ایس ایل 9 کا میچ کھیلیں، پھر بھی کھلاڑیوں نے کل کا میچ کھیلا۔
کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹر نے کہا کہ کھلاڑی چاہتے تھے کہ وہ ٹیم کیلئے بہترین پرفارمنس دیں لیکن آج ہمارے کچھ اور کھلاڑی بیمار ہوگئے ہیں۔ ہمارے ایک دو کھلاڑیوں کو ڈرپس بھی لگی ہیں۔
ٹیم ڈائریکٹر حیدر اظہر نے کہا کہ ہمارا ایک کھلاڑی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی کنگز کے مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑی بھی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو کر بیمار ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کوچنگ اسٹاف کے لوگ بھی کافی بیمار ہیں تاہم ہماری ٹیم کا جوش و جذبہ ہے اور وہ فود پوائزننگ کے باوجود بھی آج شام 7بجے ہونے والا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنا میچ کھیلیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








