خدمت کی سیاست کے نعرے کے ساتھ ملکی سیاست میں جگہ بنانے کیلئے کوشاں مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی میں بڑے پیمانے پر روزگار سہولت پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔
مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روزگار سہولت پروگرام کی اہم تقریب یکم مارچ بروز جمعہ یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد کی جائے گی۔
تقریب میں مرکزی مسلم لیگ کے تحت سروے شدہ اور رجسٹرڈ مستحق افراد میں بڑی تعداد میں بائیکس اور لوڈر رکشے تقسیم کیے جائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق بائیکس اور لوڈر رکشے مرکزی مسلم لیگ کی سلیکشن کمیٹی کے ذریعے اہل قرار پانے والے افراد کو فراہم کیے جائیں گے۔
مستحق افراد میں بائیکس اور لوڈر رکشے مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم کے ہاتھ سے تقسیم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بائیکس اور لوڈر رکشے متعلقہ مستحقین کو روزگار کی غرض سے فراہم کیے جائیں گے، یہ بائیکس اور رکشے متعلقہ افراد کیلئے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے حوالے سے معاون ثابت ہوں گے۔
مرکزی مسلم لیگ کے تحت مستحق افراد کے ساتھ مختلف صورتوں میں تعاون اور امداد کا سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے۔ تنظیم کے تحت سستے سبزی اسٹال بھی لگائے جاتے ہیں، جن سے بڑے پیمانے پر غریب اور سفید پوش افراد مستفید ہوتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








