کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کنگز کے کھلاڑی، فائل فوٹو

پی ایس ایل سیزن گیارہ کے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے مات دیدی۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 89 اور  اور ہینڈیکس نے 87  رنز کی اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے واحد وکٹ جہانداد نے حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو میچ جیتنے کیلئے 196رنز کا ہدف دیا تھا۔ کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز نے یہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے۔

رائلی روسو نے چون گیندوں پر 90، سعود شکیل نے 57 رنز اور چندی مل نے 30رنز بنائے۔ رائلی روسو نے پی ایس ایل میں دو ہزار سے چھ سو چار اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دو ہزار رنز بنالیے۔

رضوان اللہ، حسن علی اور عباس آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts