ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ آج ہوگا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ آج ہوگا

شہرِ قائد میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے مقابلے جاری ہیں، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج ٹکرائیں گے۔ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے ایک دوسرے کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میچ کھیلیں گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر کپتان بابر اعظم کی قیادت میں کراچی کنگز جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔میچ سے قبل بابر اعظم اور شاداب خان کے مابین ٹاس ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

انڈر 19 کرکٹ، بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر پانچویں بار ورلڈ کپ جیت لیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل7: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو با آسانی شکست دیدی

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کے تیرہویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو با آسانی شکست دے دی۔زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ 

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا شاندار آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا، دونوں اوپنرز نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کے لئے 85رنز کی اوپنگ شراکت قائم کی، جسے 9 ویں اوورز میں شعیب ملک نے توڑا۔

گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلنے جانے والے  ایچ بی ایل پی ایس ایل7 کے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔

Related Posts