کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے HBLپی ایس ایل 7کے 13میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو با آسانی شکست دے دی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل7 کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی تھی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا شاندار آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا، دونوں اوپنرز نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کے لئے 85رنز کی اوپنگ شراکت قائم کی، جسے 9 ویں اوورز میں شعیب ملک نے توڑا۔
صہیب مقصود کی اننگز کا خاتمہ عثمان قادر نے کیا، بیٹر 17 گیندوں پر 25 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 222 رنز بنائیہیں سلمان ارشاد، شعیب ملک اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی حدف کے تعاقب میں محتاط انداز میں آغاز کیا اور تاہم تیسرے اوور میں کامران اکمل 24 کے مجموعی سکور پر 10 رنز بنا کر شاہنواز دھانی کا نشانہ بن گئے، 55 سکور پر حیدر علی بھی آؤٹ ہوگئے۔
پشاور زلمی کی ساتویں وکٹ عثمان قادر کی گری، شاہنواز دھانی نے انہیں پویلین بھیجا، وہ 10 گیندوں پر 12 رنز بنا کر کریز چھوڑ گئے۔ پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 165 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔ بین کٹنگ 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شاہنواز دھانی اور عمران طاہر نے 3.3 شکار کیے۔
مزید پڑھیں: HBLپی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








