کرپشن کے ماسٹر مائنڈ این آر او کے لیے ہر جگہ بغلیں بجا رہے ہیں،حلیم عادل شیخ

تازہ ترین

تازہ ترین

برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ
برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے شہباز زرداری ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پیٹ پھاڑ کر گھسیٹنے والے اب ایک دوسرے کا پیٹ بھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ماسٹر مائنڈ این آر او کے لیے ہر جگہ بغلیں بجا رہے ہیں عمران خان کے خوف سے شیر اور شیروں کا شکاری ایک گھاٹ سے پانی پی رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کرپشن بچانے کے لیے ڈاکو ایک ساتھ مل جاتے ہیں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حریت رہنما سید علی گیلانی، شہید برہان وانی سمیت شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

کشمیرمیں جاری بھارتی ظلم پر اقوام متحدہ کی ہر لمحہ خاموشی ان کے ضمیر پر بوجھ ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسلی عصبیت کی بنیاد آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

عمران خان نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو ہر فورم پر بے نقاب کیا، کشمیری عوام کی حمایت میں دنیا کے ہر بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے منزل کے حصول تک کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں کشمیر کی آزادی دور نہیں سندھ کی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کیخلاف احتجاج کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کے آپشن کھلے ہیں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوجائیں تو کشمیر کی جنگ جیتنا مشکل نہیں ایل او سی پر بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے کشمیر کی آزادی کیلئے کئی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں۔

Related Posts