حکومت کیخلاف احتجاج کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کے آپشن کھلے ہیں، بلاول بھٹو

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت کیخلاف احتجاج کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کے آپشن کھلے ہیں، بلاول بھٹو
حکومت کیخلاف احتجاج کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کے آپشن کھلے ہیں، بلاول بھٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف احتجاج کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کے آپشن کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ گیااور اب پارلیمان کا اعتماد بھی اٹھنا چاہیے۔

بلاول زرداری نے شہباز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو ہر صورت جانا ہوگا، عمران خان کو ہٹانے کیلئے ہم سب اکٹھے ہیں، حکومت کیخلاف احتجاج کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کے آپشن کھلے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے ہر قدم اٹھانے کیلیے تیار ہیں، باہمی اختلافات کے باوجود بڑے مقصد کیلیے اکٹھے ہیں۔ملک کو بچانے کے لئے عمران خان کو نکالنا ضروری ہے، عوام و قومی مفاد کیلیے ن لیگ، پی پی ایک صفحے پر ہیں کہ عمران خان کو جانا ہے، ہم نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ اور شہباز شریف نے ہمارے لانگ مارچ کو ویلکم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا اب پارلیمان کا اعتماد بھی اٹھنا چاہئے، احتجاج کے ساتھ ساتھ تحریک عدم اعتماد کا آپشن ہے جس پر ن لیگ میں بھی اتفاق رائے بڑھ رہا ہے، آگے جاکر مزید اتفاق رائے ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہباز شریف کو کریڈٹ جاتا ہے کہ بطور قائد حزب اختلاف انہوں نے تمام تر حالات کے باوجود قومی اسمبلی میں سب کو اکٹھا رکھا۔ہماری امید ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جتنا زیادہ مل کر کام کرینگی اور ہمارے اتحاد میں جتنا اضافہ ہوگا، حکومت کو اتنا ہی خطرہ لاحق ہوگا اور دباؤ بڑھے گا۔

مزید پڑھیں: ن لیگ اور یپپلز پارٹی حکومت کے خاتمے کیلئے تمام آپشن استعمال کرنے پر متفق

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنی مجلس عامہ کے اندر تفصیلی مشاورت کے بعد سیاسی فیصلے کیے تھے، میں نے اپنی جماعت کی سوچ شہباز شریف کے سامنے رکھی ہے، انہوں نے اپنے اور اتحادیوں کے پلان ہمارے سامنے رکھے ہیں۔ مشکل حالات اور معاشی بحران میں پھنسے عوام کے لئے فیصلہ کرنا ضروری ہے۔

Related Posts