HBLپی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

HBLپی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی
HBLپی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی

کراچی:نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلنے جانے والے HBL پی ایس ایل7 کے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 38، عبداللہ شفیق 44 اور ہیری بروک 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کیکولن منرو 60 اور شاداب خان 52 رنزبنا کر نمایاں رہے جب کہ لاہورقلندرز کے حارث رؤف نے 2، راشدخان، زمان خان اور شاہین آفریدی ایک ایک وکٹ حاصل کر پائے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل7:اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

واضح رہے کہ لاہور قلندرزکی پی ایس ایل 7میں یہ تیسری فتح ہے، آج کی فتح کے بعد لاہور قلندرز نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ جبکہ پہلی پوزیشن پر ملتان سلطانز بر اجمان ہے۔

Related Posts