تکہ، ملائی بوٹی اور ریشمی کباب،پشاور زلمی ٹیم کی زبردست دعوت، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

تکہ، ملائی بوٹی اور ریشمی کباب،پشاور زلمی ٹیم کی زبردست دعوت، ویڈیو وائرل
تکہ، ملائی بوٹی اور ریشمی کباب،پشاور زلمی ٹیم کی زبردست دعوت، ویڈیو وائرل

کراچی: HBLپی ایس ایل 7میں شامل ٹیم پشاور زلمی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں کھلاڑی مزید دعوت سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ویڈیو میں کھلاڑیوں کو ہوٹل میں مزیدار کھانوں جس میں تکہ، ملائی بوٹی اور ریشمی کباب کی دعوت سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو پشاور زلمی کے یوٹیوب پیج پر شیئر کی گئی ہے۔

پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل پر ڈالی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی باربی کیو کے مزے لے رہے ہیں، جبکہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل اور شعیب ملک سمیت دیگر کھلاڑی بھی دعوت اڑانے میں مصروف ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)7کے پوائنٹس ٹیبل کے حساب سے مسلسل 4 میچز جیتنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے اور اسلام آباد کی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ لاہور قلندرزکا تیسرا اور زلمی کا چوتھا نمبر ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے میچ میں بابر اعظم کی 90 رنز کی اننگز کے باوجود پشاور زلمی کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

Related Posts