کراچی کے ایک نجی شاپنگ مال میں غیر متوقع مہمان نے خریداروں کو افراتفری میں مبتلا کر دیاجب ایک چوہا مال کے اندر گھس آیااور خریداروں کی دوڑیں لگوادیں۔
ایک وائرل ویڈیو میں یہ مناظر قید کیے گئے، جس میں چوہا تیزی سے بھاگتے ہوئے خریداروں سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے چوہے کو پیر سے مارنے کی کوشش کی۔ تاہم چوہا کسی طرح اپنا راستہ بنا کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔
یہ کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ناظرین نے اس منظر سے خوب محظوظ ہو کر تبصرے کیے۔
ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا، “یہ صرف کراچی میں ہو سکتا ہے!”
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








