کراچی میں بارش کے دوران خاتون سے شرمناک حرکت کی ویڈیو، عوام میں غم و غصہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Viral Video Helps Police Arrest Harassment Suspect in Karachi’s Jamshed Town
ONLINE

کراچی: شہر قائد میں حالیہ بارشوں کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے شہریوں کو شدید غصے اور بے چینی میں مبتلا کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کو بارش سے متاثرہ سڑک پر خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہری گھٹنوں تک پانی میں پھنسے ہوئے اپنے گھروں کو پہنچنے کی جدوجہد کر رہے تھے۔

ویڈیو میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا۔

شہریوں نے نہ صرف اس حرکت کی مذمت کی بلکہ موقع پر موجود افراد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے ہراساں کرنے والے کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر مطالبہ زور پکڑ گیا ہے کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی حرکت کرنے کی جرات نہ کرے۔

یہ واقعہ 19 اگست کو اس وقت پیش آیا جب موسلا دھار بارش نے پورے شہر کو مفلوج کر دیا تھا۔

سڑکیں زیر آب آ گئیں، گاڑیاں بند ہو گئیں اور دفاتر، اسکولوں اور جامعات کے طلبہ و طالبات گھنٹوں پھنسے رہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر معطل ہو گئی جس کے باعث شہری رات گئے تک مشکلات کا شکار رہے۔

اس دوران ہزاروں خواتین اور بچیاں غیر محفوظ حالات میں سڑکوں پر رہ گئیں جس سے عوامی بے چینی میں مزید اضافہ ہوا۔

Related Posts