کراچی میں عیدالاضحیٰ کیلئے مویشی منڈیاں کن علاقوں میں لگیں گی؟ فہرست جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

قربانی کے جانور ہیں
قربانی کے جانور، فائل فوٹو

عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر شہر قائد میں مویشی منڈیاں قائم کرنے کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کراچی میں پانچ مختلف مقامات پر جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے انتظامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی (KMC) کو شہر میں مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جس کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اجازت نامے کے مطابق اتوار بازار سیکٹر 11-D نارتھ کراچی، کے ایم سی گراؤنڈ سفاری پارک، گلستان جوہر بلاک 5 اور 6، جبکہ لیاری اور کورنگی میں اٹک پٹرول پمپ کے اطراف مخصوص پلاٹس پر مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شہر بھر میں مجموعی طور پر 21 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جس میں ڈی سی آفس، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بھی شامل ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے پہلے مرحلے میں 11 مقامات پر منڈیاں قائم کرنے کی اجازت طلب کی تھی، تاہم بعد ازاں دائرہ کار کو مزید وسیع کر دیا گیا۔

ماہرین کے مطابق عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی کراچی میں مویشی منڈیوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے، جس سے شہریوں کو جانوروں کی خریداری میں سہولت ملتی ہے۔

Related Posts