کراچی:شہر قائد والے تیار ہوجائیں شہر 23 سے 25 اپریل کے دوران گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔ پارہ 40ڈگری کو چھوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کردی۔ہیٹ ویو سینٹر کے مطابق 23سے25اپریل کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا۔