دنیا میں سب سے قدیم حکمراں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ آج 95 برس کی ہو چکی ہیں تاہم حال ہی میں ان کے شوہر کی وفات کی وجہ سے ان کی سالگرہ کے موقع پر عوامی سطح پر کوئی جشن نہیں منایا جائے گا۔
21 اپریل 1926 کو لندن میں پیدا ہونے والی ملکہ الزبتھ 1952 میں 25 سال کی عمر میں برطانیہ کی حکمراں بنیں اور ستمبر 2015 میں برطانیہ میں سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ وکٹوریہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
1۔کوئین الزبتھ برطانیہ میں اب تک سب سے زیادہ عرصہ حکمرانی کرنے والی ملکہ ہے۔

2۔ ملکہ الزبتھ کے دور حکمرانی میں برطانیہ میں 14 وزرائے اعظم خدمات انجام دے چکے ہیں۔

3۔ان کے پسندیدہ کتے کورگیس ہیں جبکہ انہوں نے کتے کی ایک نئی نسل بھی ایجاد کی ہے۔

4۔ملکہ الزبتھ برطانیہ میں واحد شخصیت ہیں جن کو لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت ہے۔

5۔ ملکہ کی دو سالگرہ منائی جاتی ہیں یعنی ان کی اصل سالگرہ 21 اپریل ہے اور سرکاری سالگرہ جون میں ہوتی ہے۔

6۔ملکہ کی جائے پیدائش اب ایک حیرت انگیز ریستوران میں تبدیل ہوچکی ہے۔

7۔ ملکہ نے اپنی پہلی انسٹاگرام پوسٹ 2019 میں شائع کی۔

8۔ ملکہ الزبتھ محض چھ سال کی عمر میں گھر کی مالک بن گئی تھیں۔

9۔کوئین الزبتھ کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت 15 سابق برطانوی نوآبادیات کی ملکہ بھی ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









