کراچی: کمسن بچی کیلئے اغوا، 15لاکھ تاوان طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

Woman arrested in Khanewal for filing fake rape case to blackmail man
ONLINE/ FILE PHOTO

کراچی کے علاقے سول لائنز کی حدود سے چار سالہ بچی کو تاوان کے لیے اغوا کر لیا گیا ہے، واقعہ ہجرات کالونی میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم کمسن مائرہ کو اغوا کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بچی کو اٹھا کر لے جا رہا ہے جبکہ متاثرہ کی بڑی بہن پیچھے دوڑتی ہوئی ملزمان کو روکنے کی کوشش کرتی ہے، تاہم وہ ناکام رہی اور اغوا کار بچی کو لے اڑے۔

متاثرہ کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ بڑی بیٹی نے بھرپور مزاحمت کی لیکن اغوا کاروں نے زبردستی مائرہ کو ساتھ لے جاکر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔ والد کے مطابق اغوا کاروں نے بچی کی بازیابی کے عوض 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق معاملہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے تاہم متاثرہ خاندان نے پولیس کی سست روی اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس سنگین واقعے کا نوٹس لیں اور مائرہ کو بحفاظت بازیاب کرانے کے لیے اقدامات کریں۔

Related Posts