کراچی پولیس کا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 80 ٹرانسپورٹرز گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi police arrest 80 transporters for SOPs violations

کراچی: پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 80 ڈرائیوروں کو گرفتار اور 50 کاچالان کردیا۔

کراچی پولیس کے علاوہ حیدرآباد ، شکار پور ، بدین ، ​​سکھر ، لاڑکانہ ، نوشہرو فیروز اور خیرپور میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ 37 بسوں ، وینوں ، کوچوں اور ٹیکسیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ صوبے میں 91 مسافر بسوں کو 77ہزار300روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔

پولیس حکام نے مزید بتایاکہ مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مستقل کارروائیاں کررہی ہیں۔

پولیس نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے چھ علاقائی سیکرٹریوں کو ان کی غیر فعال کارکردگی پر شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

سندھ حکومت 2 جون کو سب سے زیادہ متاثر ہونے کے باوجود کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی تھی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایک ٹیم بھی تشکیل دی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں نالوں کی صفائی نہ کی گئی تو نشیبی علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔علی زیدی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ ایس او پیز کے مطابق ٹرانسپورٹروں کو زیادہ سواریوں  کو بسوں میں بٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سواریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑی گئی گاڑی کو  سروس جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Posts