کراچی پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کا جعلی افسر 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی پولیس کے 32 اہلکار ایس ایچ او کے عہدے کیلئے نااہل قرار
کراچی پولیس کے 32 اہلکار ایس ایچ او کے عہدے کیلئے نااہل قرار

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو خفیہ ادارے کا اعلیٰ افسر ظاہر کرنے والے شخص کو 2 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس پر سچل پولیس نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا جس کا ایک ساتھی موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سچل پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ کافی عرصے سے خود کو حساس ادارے کا اعلیٰ افسر اور اہلکاران ظاہر کرکے کراچی کے سادہ لوح شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث تھے۔ ملزمان نے عوام سے اچھی خاصی رقم ہتھیائی جس پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق ملزمان گٹکا بنانے کے غیر قانونی کاروبار میں بھی نئے نئے ملوث ہوئے تھے جن کے قبضے سے گٹکا، جعلی کارڈز اور مہریں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے کراچی سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے عوام کو کسی بھی ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے بر وقت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، مستونگ میں سی ٹی ڈی اورحساس ادارے کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

Related Posts