امریکی عوام کو اکسانے پر ٹویٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کااکاؤنٹ بندکردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Twitter permanently suspends Donald Trump’s account

واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں تشدد کو ہوادینے کے خطرے کے باعث ٹویٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو مستقل طور پر معطل کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے 88 ملین سے زیادہ فالوورز تھے جبکہ امریکی صدر اپنے دور صدارت میں متنازعہ بیانات کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کی زد میں رہے اور اس سے پہلے کئی بار ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا جاچکا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا میں تشدد کو ہوا دینے کے خدشات کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤئنٹ مستقل طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کے حامیوں پارلیمنٹ پر حملہ، امریکا میں ہنگامے پھوٹ پڑے، کرفیو نافذ

واشنگٹن ڈی سی میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں سوشل میڈیا کمپنیاں ٹرمپ اور ان کے کچھ دائیں بازو کے حامی اتحادیوں اور حامیوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کے لئے تیزی سے حرکت میں آگئی ہیں جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے،کمپنی نے تصدیق کی کہ یہ پہلا موقع تھا جب ٹویٹر نے کسی سربراہ مملکت پر پابندی عائد کی ہے۔

Related Posts