کراچی میں سیکورٹی اداروں نے شہریوں کو شدید خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بعض خانہ بدوش اور بھکاری نما افراد دراصل منظم جرائم میں ملوث ہیں۔
ڈی آئی جی سندھ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ غلام اظفر مہیسر نے عام عوام کو سخت ترین ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عناصر کی تعداد تقریباً 50 کے قریب ہے جو مختلف علاقوں میں گھوم کر گھروں سے کھانا مانگنے اور کچرا اٹھانے کے بہانے وارداتوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ جرائم پیشہ گروہ معصوم بچوں کو اغوا کرکے ان کے دل اور گردے نکال کر فروخت کر رہے ہیں۔
حالیہ دنوں میں لیاقت آباد کی ایک معصوم بچی کو اسی طریقے سے گلی میں کھانا مانگنے والے کے ہاتھوں اغوا کیا گیا جس کے بعد نہ صرف اس کا دل اور گردہ نکالا گیا بلکہ اسے بے دردی سے قتل بھی کردیا گیا۔ یہ واقعہ شہر میں خوف و ہراس کی لہر کا باعث بنا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا بھکاری کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی جائے اور فوراً 15 مددگار پر رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انتہائی ہوشیاری اور احتیاط سے کام لینا ہوگا تاکہ مزید کسی معصوم کی جان ضائع نہ ہو۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








