محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 3روز میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ گزشتہ کچھ دنوں سے جاری ٹھنڈک رخصت ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 72 گھنٹوں میں درجۂ حرارت میں اضافہ اور شہرِ قائد میں گرمی کا راج ہوگا۔
پاک فضائیہ کا قومی دن ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں درجۂ حرارت 33 سے35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ ہوائیں بھی چلیں گی۔ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں مرطوب رہے گا۔
پیشگوئی کے مطابق کل بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں درجۂ حرارت کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوسکتی ہے جبکہ دن کے بیشتر حصے میں آسمان صاف اور دھوپ کا راج برقرار رہے گا۔
سمندری ہواؤں کی رفتار 20 سے 35کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔ کراچی کے بعض علاقوں میں رات گئے سے لے کر صبح کے وقت تک کسی بھی وقت بوندا باندی متوقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








