اسلام آباد: نگران حکومت نے بجلی چوری کرنے والے عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔ سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کی ابتدا کردی گئی ہے۔
دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنیکی تجویز
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا کہ مہم کیلئے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔ ہم جانتے ہیں کہ کریک ڈاؤن آسان نہیں ہوگا۔
ٹوئٹر پیغام میں سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ ناکامی کوئی آپشن نہیں ہے۔ فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وقت ضائع کیے بغیر تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بجلی چوروں سے رعایت نہ برتی جائے۔
Crackdown against power theft starts today. All Chief Secretaries and IGPs are on-board for this campaign. We know it is not easy but failure is not an option. Field formations directed to spare no one: high or mighty; sacred or not-so-sacred. https://t.co/PLtrMRQVKP
— Rashid Langrial (@Rashidlangrial) September 7, 2023
انہوں نے کہا کہ بجلی چوری روکنے کیلئے فیلڈ فارمیشن کو بجلی چوری کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں۔ فیلڈ فارمیشن بجلی چوروں کے ساتھ رعایت نہ برتتے ہوئے جرم کے خلاف ایکشن لے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزارتِ توانائی نے تجویز دی کہ بجلی کی بچت کرنے کیلئے ملک بھر کی دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کردئیے جائیں اور تمام کاروباری حضرات دن کی روشنی کا استعمال کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








