کراچی میں جشن آزادی کی تقریبات! آج اور کل کیلئے ٹریفک پلان، شہری کونسے راستے استعمال کرسکتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi traffic police issue parking, route advisory for Independence Day event
ONLINE

کراچی: یوم آزادیٔ پاکستان اور معرکہ حق کی یاد میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے لیے ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور سیکورٹی کے پیش نظر خصوصی پارکنگ اور روٹ ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق خصوصی اسٹیکرز والی گاڑیوں کو نیشنل اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 1 اور گیٹ نمبر 11 سے داخلے کی اجازت ہو گی۔

عام شہری اپنی گاڑیاں ایکسپو سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارک کر سکتے ہیں، جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے انہیں اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم روڈ اور سر شاہ سلیمان روڈ پر ٹریفک کا دباؤ متوقع ہے، اس لیے شہری متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

بسیں، منی بسیں اور دیگر کمرشل گاڑیاں متبادل سڑکوں پر موڑ دی جائیں گی جبکہ ہیوی ٹریفک کو مکمل طور پر داخلے سے روک دیا جائے گا۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور سروس روڈز پر گاڑیاں یا موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

معرکۂ حق یا آپریشن بنیان مرصوص 7 سے 10 مئی 2025 کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا ایک اہم فوجی معرکہ تھا۔

یہ کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب بھارت نے 6اور 7مئی کی درمیانی شب پاکستانی علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس میں 40 بے گناہ شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

پاکستانی مسلح افواج نے اس جارحیت کا جواب معرکۂ حق کے ذریعے دیا جس کا مقصد ملکی خودمختاری کا دفاع، اسٹریٹیجک توازن کی بحالی اور دشمن کو مزید پیش قدمی سے روکنا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیاب دفاعی مہم کی یاد میں ہر سال 10 مئی کو یومِ معرکۂ حق منانے کا اعلان کیا ہے تاکہ مسلح افواج کے حوصلے اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔

Related Posts