انسان نہ سہی دیوار سہی! کراچی میں واٹر ٹینکر دیوار توڑ کر فلیٹس میں گھس گیا، 3گاڑیاں تباہ، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi: Water Tanker Crashes into KDA Flats Near Sakhi Hasan Hydrant

کراچی: سخی حسن ہائیڈرنٹ کے قریب ایک خطرناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک بے قابو واٹر ٹینکر کے ڈی اے فلیٹس کی دیوار توڑ کر اندر گھس گیا جس کے نتیجے میں تین گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر تیز رفتاری کے باعث قابو سے باہر ہوگیا اور ہائیڈرنٹ کے قریب رہائشی فلیٹس کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں دیوار گرنے کے ساتھ ساتھ تین گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔

حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی افراد نے فوری طور پر متعلقہ حکام سے ہائیڈرنٹس کے اردگرد رہائشی علاقوں میں پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے اور ٹینکرز کی غیر ذمہ دارانہ نقل و حرکت کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

علاقہ مکینوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ رہائشی علاقوں میں قائم غیر محفوظ ہائیڈرنٹس کو ختم کیا جائے اور نلوں کے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ٹینکرز اور ڈمپرز کی خطرناک ڈرائیونگ کو روکا جائے، ورنہ یہ خون کی ہولی کھیلتے رہیں گے۔پولیس اور متعلقہ ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ حادثے میں ملوث ٹینکر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Related Posts