کراچی: گزشتہ روز المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف پاکستانی نعت و منقبت خواں 30 سالہ سید جان علی رضوی کا تعلق گلگت بلتستان کی شیعہ برادری سے تھا۔
ذرائع کے مطابق وہ خیرپور میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کے بعد کراچی واپس جا رہے تھے کہ سیہون کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
اس حادثے میں گلگت بلتستان کے دو دیگر معروف نعت و منقبت خواں خواجہ علی اور زین ترابی بھی موجود تھے اور تینوں جان کی بازی ہار گئے۔
یہ حادثہ مانجھند کے قریب پیش آیا، جب یہ تینوں معروف شخصیات امامِ زمانہ کی سالانہ تقریب میں شرکت کے بعد انجمن حیدری خیرپور سے کراچی واپس آ رہی تھیں۔
مقامی حکام کے مطابق حادثہ سیہون شریف کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا تاہم حادثے کی مکمل تفصیلات تاحال زیرِ تفتیش ہیں۔
اس افسوسناک واقعے کے بعد پاکستان بھر میں مذہبی شاعری اور نعت خوانی سے وابستہ افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








