کراچی والوں کا درد نہیں سمجھا مگر بھانجا لٹا تو چیخ پڑے؟ شہریوں کی سینئیر صحافی مظہر برلاس پر کڑی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے شہریوں نے اسلام اباد کے سینئر صحافی مظہر برلاس کو اس وقت آڑے ہاتھوں لیا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی کہ ان کے بھانجے کو کراچی میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا ہے۔

مظہر برلاس نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اب سے دو گھنٹے پہلے کراچی میں میرے بھانجے کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔ میں ملک کے ٹھیکیدار اداروں سے پوچھتا ہوں، آپ نے ملک کن چور لٹیروں کے حوالے کر رکھا ہے؟

بس پھر کیا تھا سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر شدید ردعمل دیا۔ کئی افراد نے مظہر برلاس کو یاد دلایا کہ کراچی میں یہ واقعات روز کا معمول ہیں اور جب عام لوگ اس ظلم کا شکار ہوتے رہے تب میڈیا اور بااثر شخصیات نے آواز نہیں اٹھائی۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب عام شہریوں کے بچے قتل یا لوٹے گئے تو مظہربرلاس کی زبان بند تھی مگر اب اپنے بھانجے کے ساتھ جب یہ ہوا تو فوراً دکھ جھلک گیا حکومت پر برس پڑے۔

دوسرے نے تبصرہ کیا کہ اچانک کراچی کی یاد کیسے آگئی مظہر بھائی؟ کراچی والے تو کئی سالوں سے چِلّا رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میڈیا خود ان طاقتوں کا حصہ ہے جو عوام کی آواز دبانے میں ملوث ہیں۔

اگرچہ مظہر برلاس نے اپنے بھانجے سے متعلق ذاتی تکلیف کا اظہار کیا مگر سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی کہ کیا صحافی صرف اپنے قریبی لوگوں کے متاثر ہونے پر ہی بولتے ہیں؟ عام شہریوں کا دکھ بھی اتنا ہی اہم ہے جو روز اسی طرح کے جرائم کا سامنا کرتے ہیں۔

واقعے نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کراچی میں جرائم پر کب سنجیدگی سے قابو پایا جائے گا اور کیا میڈیا صرف خاص مواقع پر ہی جاگتا ہے؟

ویڈیو: کروڑوں روپے کا بھتہ مانگنے والے کون تھے؟ ظفر عباس نے بھانڈا پھوڑ دیا

یاد رہے کہ رواں سال جنوری سے اگست تک کراچی میں جرائم کی 45 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں جن میں شہریوں سے ہزاروں موٹرسائیکل، گاڑیاں اور موبائل فون چھینے جا چکے ہیں۔

Related Posts