کرینا کپور نے جہانگیر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کردی، مداحوں کا اظہارِ تحسین

تازہ ترین

تازہ ترین

کرینا کپور نے جہانگیر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کردی، مداحوں کا اظہارِ تحسین
کرینا کپور نے جہانگیر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کردی، مداحوں کا اظہارِ تحسین

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی بے بو کرینا کپور خان نے اپنے 6 ماہ کے بیٹے جہانگیر علی خان کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کردی ہے جسے مداحوں نے بے حد سراہا۔

مالدیپ میں چھٹیاں مناتے ہوئے کرینا کپور خان نے اپنی ایک تصویرفوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں دونوں ماں بیٹے کو بے حد پسند کیا گیا۔

اپنے بیٹے کے 6 ماہ کا ہونے پر کرینا کپور نے اسے محبت، پیار، مسرت اور حوصلے کی دعا دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ انسٹاگرام پر مداحوں کی طرف سے بھی تہنیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تصویر کو حرا مانی سمیت دیگر فنکاروں نے بھی پسند کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan)

اداکار سیف علی خان رواں ماہ 16 اگست کے روز 51 برس کے ہوئے تو کرینا کپور کو مالدیپ میں چھٹیاں منانے کی سوجھی اور دونوں میاں بیوی بچوں کو ہمراہ لے کر ہمسایہ ملک پہنچ گئے جہاں سے تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔

اسی دوران اداکارہ کرینا کپور خان نے پریگنینسی بائبل لکھ کر متنازعہ شہرت سمیٹی کیونکہ مسیحی مذہب کے پیروکاروں نے بے بو کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کرادیا تھا کہ آپ ہمارے مذہبی جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا حق نہیں رکھتیں۔

مذہبی جذبات مجروح کرنے سے قطعِ نظر بے بو کی کتاب میں حمل کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے اور اداکارہ نے اپنے ذاتی تجربات شیئر کرتے ہوئے خواتین مداحوں کو رہنمائی فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ نئی ماؤں کیلئے کتاب مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

کتاب میں کرینا کپور خان کو اس وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بننا پڑا کیونکہ انہوں نے محض جِھ کہلانے والے اپنے 6 ماہ کے بیٹے کا نام جہانگیر علی خان بتایا جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اور بے بو پر بے جا تنقید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مداحوں کو مغلوں کے نام رکھنے پر اعتراض، کریناپر تنقید

Related Posts