سجل علی کی بہترین عادت کسی کو دوست نہ بنانا ہے۔یاسر حسین

تازہ ترین

تازہ ترین

سجل علی کی بہترین عادت کسی کو دوست نہ بنانا ہے۔یاسر حسین
سجل علی کی بہترین عادت کسی کو دوست نہ بنانا ہے۔یاسر حسین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ سجل علی کی بہترین عادت ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں کسی کو دوست نہ بنانا ہے کیونکہ یہاں کوئی کسی کا دوست نہیں ہوتا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار یاسر حسین نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔ سوال و جواب کے سیشن میں انہوں نے سجل علی، سونیا حسین اور اپنے دل کے قریب بیٹے اور اہلیہ اقراء عزیز کے متعلق بھی بات چیت کی۔

سوال و جواب کے سیشن کے دوران زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے یاسر حسین سے ان کے بیٹے کبیر حسین کے بارے میں سوال کیے۔ ایک مداح نے پوچھا کہ کبیر ہمیں کب نظر آئے گا؟ آپ سوشل میڈیا پر بچے کا چہرہ کیوں نہیں دکھاتے؟

اداکار یاسر حسین نے کہا کہ میرا بیٹا اقراء عزیز جیسا وجیہہ ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سجل علی کسی کو دوست نہیں بناتیں جو ان کی سب سے اچھی عادت ہے۔ شوبز انڈسٹری دوستی کرنے کیلئے کوئی اچھی جگہ قرار نہیں دی جاسکتی۔ 

ایک مداح نے پوچھا کہ آپ کو زیادہ پیار کس سے ہے؟ اقراء یا کبیر؟ معروف اداکار نے کہا کہ بیٹے سے زیادہ اقراء عزیز سے محبت کرتا ہوں۔ ایک اور مداح نے پوچھا کہ آپ کے بیٹے کا نام ہندووانہ ہے۔ یاسر حسین نے کہا کہ کبیر ایک مسلم نام ہے۔

یاسر حسین نے کہا کہ جو لوگ مجھے تنگ کرتے ہیں، انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیتا ہوں۔ اقراء کی ہر بات اچھی لگتی ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ جسم پر ٹیٹوز اور کانوں میں بندے کیوں پہنتے ہیں؟جواب ملا میرا جسم، میری مرضی۔

کون سی اداکارہ پسند ہے؟ اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے سونیا حسین، مہوش حیات اور ماہرہ کے نام گنوائے۔ بھارتی اداکاروں میں سے یاسر حسین کو عرفان خان بہت پسند ہیں۔ سوال و جواب کے سیشن میں دلچسپ جوابات پر مداحوں نے معروف اداکار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران عباس کے غیر شادی شدہ ہونے سے متعلق سوال پردلچسپ جواب

Related Posts