کرناٹک، بھارتی عدالت نے حجاب پر پابندی کے حق میں فیصلہ سنا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کرناٹک، بھارتی عدالت کا حجاب پر پابندی کے حق میں فیصلہ، طالبات سراپا احتجاج
کرناٹک، بھارتی عدالت کا حجاب پر پابندی کے حق میں فیصلہ، طالبات سراپا احتجاج

بھارتی ریاست کرناٹک میں ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو یونیفارم تجویز کرنے کا حق حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کی مقامی حکومت نے گزشتہ ماہ 5فروری کو تمام تعلیمی اداروں میں حجاب اور برقعے پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد اسکولز اور کالجز میں حجاب پہننا جرم بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان میں میزائل گرنے کی غلطی تسلیم کرلی

کرناٹک کے کچھ تعلیمی اداروں نے برقعہ پہننے والی اور باپردہ طالبات کو اسکولز اور کالجز میں داخلے سے روک دیا جس پر طلبہ اور والدین سراپا احتجاج ہیں۔ بالی ووڈ اداکاروں سمیت ملک کی مختلف نامور شخصیات نے کرناٹک حکومت کے اقدام کی مذمت کی۔

تاہم کرناٹک ہائیکورٹ نے مسلم طالبات کی جانب سے کالجز میں حجاب پہننے کی اجازت دینے کیلئے دائر کی گئی درخواستیں خارج کردی ہیں۔ آج اپنے فیصلے میں بھارتی عدالت کا کہنا تھا کہ حجاب پہننا اسلامی عقیدے میں کوئی لازمی مذہبی عمل قرار نہیں دیاجاسکتا۔

چیف جسٹس کرناٹک ہائیکورٹ ریتو راج اوستھی کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے بھارتی آئین کے تحت یونیفارم تجویز کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ عدالت نے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف کالجز کی مسلمان طالبات کی دائر کی گئی درخواستیں خارج کردیں۔ 

Related Posts