بھول بھلیاں 2 میں دانانیر مبین کا ’پاوری ہورہی ہے‘ ڈائیلاگ شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

بھول بھلیاں 2 میں دانانیر مبین کا ’پاوری ہورہی ہے‘ ڈائیلاگ شامل
بھول بھلیاں 2 میں دانانیر مبین کا ’پاوری ہورہی ہے‘ ڈائیلاگ شامل

کراچی: شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور معروف سوشل میڈیا اسٹار دانانیر مبین کی پاوری ہورہی ہے کی ویڈیو دن بہ دن مشہور ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے سال دانانیر مبین کی پاوری ہورہی ہے ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں، اُن کی اس ویڈیو کو صرف پاکستان میں ہی شہرت نہیں ملی بلکہ ملک سے باہر بھی یہ بہت زیادہ مقبول ہوئی۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی فلم بھول بھلیاں 2 میں اس کے ڈائیلاگ کو کاپی کیا گیا ہے، اس فلم میں کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

فلم بھول بھلیاں 2 میں یہ ڈائیلاگ کارتک آریان نے بولا ہے، فلم کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبول ہورہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر بڑے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دانانیر مبین کو ڈائیلاگ کی نقل کرنے پر کاپی رائٹ کا دعویٰ کرنا چاہیے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اس میں اتنی کوئی خوشی کی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پڑوسی ملک میں ’پسوڑی‘ کے چرچے، شہناز گل نے ویڈیو اپلوڈ کردی

آیئے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Dananeer's Viral Pawry Ho Rai Hai Features in Bhool Bhulayan 2

Dananeer's Viral Pawry Ho Rai Hai Features in Bhool Bhulayan 2

 

Related Posts