عمران اشرف فلم کیلئے موزوں اداکار نہیں، شیراز اپل

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران اشرف فلم کیلئے موزوں اداکار نہیں، شہراز اپل
عمران اشرف فلم کیلئے موزوں اداکار نہیں، شہراز اپل

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار شیراز اپل نے کہا ہے کہ عمران اشرف فلموں کیلئے موزوں اداکار نہیں ہیں۔

حال ہی میں فلم دم مستم کے گانے لڑکی اچاری کے گلوکار شیراز اپل ایک انٹرویو میں نظر آئے جہاں پر اُن سے سوال کیا گیا کہ لوگوں کے خیال میں عمران اشرف فلموں  کیلئے موزوں نہیں، آپ کا کیا خیال ہے؟

گلوکار شیراز اپل نے جواب دیا کہ اگر لوگوں کو ایسا لگتا ہے تو ہوسکتا ہے کہ وہ درست ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران اشرف ایک بہترین اداکار ہیں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ بڑی اسکرین کیلئے موزوں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھول بھلیاں 2 میں دانانیر مبین کا ’پاوری ہورہی ہے‘ ڈائیلاگ شامل

شیراز اپل نے مزید کہا کہ ناظرین فلموں میں شان شاہد، ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ گلوکار نے فلم دم مستم کے لیے گانے ترتیب دیے ہیں، جو اس عیدالفطر پر 2 مئی 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

فلم کی ہدایات ’سپر اسٹار‘ کی ہدایات دینے والے محمد احتشام الدین نے دی ہے جب کہ اسے عدنان صدیقی کے ہمراہ اختر حسنین نے پروڈیوس کیا ہے۔

Related Posts