قاسم خان نے عالمی رہنماؤں سے عمران خان کی حیات کے ثبوت طلب کرنے کی اپیل کر دی

تازہ ترین

تازہ ترین

Kasim Khan urges world leaders to seek proof of his father’s life
ONLINE

سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری اپیل کی ہے کہ وہ حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالیں تاکہ ان کے والد کی حیات کے ثبوت فراہم کیے جائیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قاسم خان کے پیغام کا مواد اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔

قاسم خان نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا میرے والد 845 دن سے نظر بند ہیں۔ انہیں گزشتہ چھ ہفتوں سے تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، صاف عدالتی احکامات کے باوجود کوئی رسائی فراہم نہیں کی گئی۔

 

پیغام میں مزید زور دیا گیا کہ کوئی فون کال نہیں، کوئی ملاقات نہیں اور کوئی حیات کا ثبوت نہیں۔ قاسم خان نے واضح کیا کہ میرا بھائی اور میں اپنے والد سے رابطے میں نہیں ہیں۔ یہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے تاکہ ہمارا خاندان یہ نہ جان سکے کہ وہ محفوظ ہیں یا نہیں۔

انہوں نے عالمی برادری، عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور تمام جمہوری آوازوں سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کی حیات کے ثبوت طلب کریں، عدالتی رسائی کو یقینی بنائیں اور اس غیر انسانی تنہائی کا خاتمہ کریں۔

حکومت کی پوزیشن کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے سما نیوز کے ایک پروگرام میں اس معاملے کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عمران خان عدیالہ جیل سے منتقل نہیں ہوئے اور وہاں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

Related Posts