کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر سلیم الزماں نے حکومت کی جانب سے لیکویفائڈ پیٹرولیم گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ایل پی جی پالیسی پر بحث کو مؤخر کرتے ہوئے کمرشل اور گھریلو صارفین کیلئے قیمتوں میں کمی کی جائے۔
صنعتیں پہلے ہی کورونا سے پیدا ہونے والی مالی مشکلات سے نہ نکل سکیں کہ انہیں گیس کی قلت اور بندش کا سامنا کرنا پڑا جس سے صنعتوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ سلیم الزماں نے کہا کہ صنعتکار متواتر گیس اور توانائی سے متعلق مسائل کا سامنا کرنے کے متحمل نہیں۔
گرمیوں میں گیس کی شدید بندش، بجٹ میں ایل این جی پر سیلز ٹیکس اور اب پیٹرولیم مصنوعات بشمول ایل پی جی کی قیمتوں کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچانے سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ صدر کاٹی نے کہا کہ پیٹرول، سی این جی اور ایل پی جی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے ایکسپورٹرز کی برآمدی سامان کی ترسیل کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: نیشنل ایوی ایشن پالیسی باآسانی کاروبارکو یقینی بناتی ہے، خاقان مرتضیٰ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








