آپریشن سندور کی ناکامی، فوج کی حاضرسروس خواتین افسران کی شو میں شرکت پر بھارتی عوام برہم، دلچسپ تبصرے

تازہ ترین

تازہ ترین

KBC slammed for featuring women officers linked to Operation Sindoor
ONLINE

نئی دہلی: بھارت کے مقبول ٹی وی کوئز پروگرام ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے نئے پرومو میں بھارتی مسلح افواج کی خواتین افسران کی شمولیت نے بھارتی عوام کو مشتعل کر دیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت حب الوطنی کو تماشہ بنا رہی ہے۔

بھارتی یومِ آزادی کے تناظر میں شو کا خصوصی پرومو حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Latest Buzz (@latestbuzz.network)

 

پرومو میں بھارتی بری، فضائی اور بحری افواج کی خواتین افسران کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوستھلی میزبان امیتابھ بچن کے ساتھ پروگرام میں شریک دکھائی دیتی ہیں۔

اس پرومو میں یہ خواتین افسران اپریل اور مئی میں پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دوران مبینہ ’’آپریشن سندور‘‘ سے متعلق دعوے کرتی ہیں جنہیں بھارتی عوام نے جھوٹا اور مبالغہ آمیز قرار دیا۔

عوامی ردعمل میں سوشل میڈیا پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اسے سیاسی مقاصد کے لیے فوج کے استعمال کی کوشش قرار دیا گیا۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ محض ووٹ حاصل کرنے کے لیے ناکام فوجی کارروائی کو ہیرو ازم کا رنگ دیا جا رہا ہے۔

یہ خصوصی قسط 15 اگست کو نشر کی جائے گی، جس میں امیتابھ بچن بھارتی خواتین افسران سے ’’ناکام آپریشن سندور‘‘ پر بات کریں گے۔

ناقدین نے اس اقدام کو ایک سیاسی حربہ اور شرمناک عمل قرار دیا ہے جبکہ کچھ نے اسے حب الوطنی کے جذبے کی توہین سے تعبیر کیا۔

Related Posts