نئی دہلی: بھارت سے ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے،ویڈیو میں ایک ہندو خاتون کو ایک مشہور کھلونے لابوبو ڈول کو دیوتا سمجھ کر پوجا کرتے اور نذرانے پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ کھلونا جو دنیا بھر میں ایک کلیکشن آئٹم کے طور پر جانا جاتا ہے، دراصل ایک چینی ڈیزائن ہے اور کسی مذہبی اہمیت کا حامل نہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایک نوجوان لڑکی نے اپنی والدہ کو بتایا کہ لابوبو ایک چینی دیوتا ہے جس پر خاتون نے اسے پوجنا شروع کر دیا۔
ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اسے انتہاپسندانہ توہم پرستی کی مثال قرار دیا۔یہ ویڈیو ٹک ٹاک اور ایکس (سابق ٹوئٹر) سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ہزاروں بار شیئر کی گئی۔
An Indian girl told her mother that Labubu is a chinese god.
Just hearing this she started worship Labubu.
Jai Labubu 🙇🏻♀️🚩 pic.twitter.com/E5PoR9fZKj
— Oppressor (@TyrantOppressor) August 13, 2025
لابوبوڈول ایک منفرد شکل کا کھلونا ہے جس کے نوکیلے کان، بڑی آنکھیں، تیز دانت اور شرارتی مسکراہٹ اسے عام کھلونوں سے بالکل مختلف بناتے ہیں۔
اسے 2019 میں ہانگ کانگ کے ڈیزائنر کیسِنگ لنگ نے تخلیق کیا اور چینی کمپنی پاپ مارٹ نے دی مانسٹرز سیریز کے تحت متعارف کرایا۔ ابتدا میں یہ محدود ایڈیشن کا حصہ تھا مگر بعد میں ایک عالمی فیشن ٹرینڈ بن گیا۔
اس کھلونے کے مداحوں میں عام شائقین کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات جیسے ریحانہ، کم کارڈیشین، دعا لیپا اور اروشی روٹیلا بھی شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ لابوبو ڈول نام کا کوئی مطلب نہیں، اس کی مقبولیت صرف اس کی عجیب و منفرد ظاہری شکل کی وجہ سے ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








