حکومت کا سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Federal government to award Bilawal Nishan-e-Pakistan for highlighting national stance
FILE PHOTO

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق وزیرِ خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا موقف دنیا بھر میں اجاگر کرنے پر بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ہمراہ شریک وفد کو آج ملک کے سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔

یہ فیصلہ اس پس منظر میں کیا گیا ہے کہ بھارت کے خلاف حالیہ جنگ کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔

واضح رہے کہ جنگ کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ایک پارلیمانی کمیٹی قائم کی تھی، جس کا مقصد عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر پاکستان کا دوٹوک جواب دنیا کے سامنے رکھا اور یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کا امن بیانیہ پیش کیا۔

بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف جارحیت کی، جس کے جواب میں پاکستان نے نہ صرف 6 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے بلکہ متعدد فضائی اڈے بھی تباہ کیے۔

چار روزہ جنگ کے دوران بھارت نے امریکا سے مدد طلب کی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔

Related Posts