خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملے، 5 پولیس اہلکار شہید، 8 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

DI Khan police rescue 14 abducted labourers after operation in Paharpur
FILE PHOTO

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پولیس پر دہشت گردوں کے حملوں میں پانچ اہلکار شہید اور آٹھ شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شدت پسندوں نے اپر دیر، لوئر دیر، پشاور اور بنوں میں پولیس کو نشانہ بنایا۔ پشاور کے علاقے حسن خیل میں ہونے والے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار جامِ شہادت نوش کر گیا جبکہ ایک زخمی ہوا۔

اپر دیر میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے میں تین اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوئے جبکہ لوئر دیر میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبے میں دہشت گردی کی لہر ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے۔ باجوڑ سمیت مختلف اضلاع میں شدت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اس عزم کا اظہار کر رہے ہیں کہ ملک دشمن عناصر کو شکست دے کر صوبے میں امن بحال کیا جائے گا۔

Related Posts