فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی کارروائی کے دوران تین انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقابلہ جمعرات کو عباس پور روڈ پر پیش آیا۔سی سی ڈی کے صدیق چیمہ، ارم شاہ، عمر سرفراز وڑائچ اور علی اکرام نے عباس پور روڈ کا گھیراؤ کر کے موٹر سائیکل سوار دس مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ دیا۔
ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔
فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو زخمی ہوئے جو اسپتال پہنچنے پر دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت اختر، وسیم اور فرید کے نام سے ہوئی۔
حکام کے مطابق یہ ملزمان کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور مزاحمت کرنے والے شہریوں کو قتل کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے۔
یہ گروہ دن دہاڑے لوٹ مار کرنے میں بدنام تھا۔پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر کے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








